معروف پاکستانی ٹک ٹاکر شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور انٹرنیٹ پرسنیلٹی سکیورٹی گارڈ کامران المعروف شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
شیرا جس کمپنی میں ملازم تھا اس کے مالک ارباز نعیم نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سکیورٹی گارڈ کی موت کی تصدیق کی۔شیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور پھر انسٹاگرام پر شہرت حاصل کی، جہاں مختلف وائرل ویڈیوز میں ان کی شخصیت نے بہت سے مداحوں کے دل موہ لیے، انہوں نے ٹک ٹاک پر کئی ٹرینڈز متعارف کروائے۔موبائل میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ان کی پرکشش شخصیت نے برانڈ کی آن لائن تشہیر میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ارباز نعیم کو فائدہ ہوا۔شیرا کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، مداح پسندیدہ ٹک ٹاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ارباز نعیم نے بھی انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کرکے شیرا کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں