امن و امان کا قیام ہماری ترجیح،وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کا پولیس میں مزید بھرتیوں کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان میں میگا پراجیکٹ افتتاح کر دیا۔ 9 ارب روپے کی لاگت سے پانچ تحصیلوں کیلئے 14 سڑکوں، 5 پلوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کی نقاب کشائی کر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا دیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈاپور نے سرکٹ ہاوس ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھ دیا ان ترقیاتی منصوبوں میں 9 ارب روپے کی لاگت سے پانچ تحصیلوں کیلئے 14 سڑکوں، 5 پلوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہسپتالوں میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور صحت کارڈ کو وسعت دے رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو فلائی اوورز کی تعمیر کیلئے تمام تر کام مکمل ہو چکا ہے فنڈز بھی مختص ہو چکے ہیں انشاء اللہ عنقریب اس پر بھی کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔
سردار علی امین نے کہا کہ پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ عوام کا پیسہ عوام پر لگائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں نکاسی آب کے مسئلہ کے حل کیلئے سیوریج لائن کا منصوبہ انٹرنیشنل معیار کا منصوبہ تھا لیکن اس میں گندگی اور تعمیراتی کچرا ڈال کراس کو بند کیا گیا۔ عوام شعور پیدا کرے لفافے، گندگی اور کچرا اس میں نہ پھینکے۔
وزیراعلی ٰنے کہا کہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سرکاری اداروں میں آگے لایا جا رہا ہے تاکہ ان اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ محکمہ پولیس میں مزید بھرتیاں کر رہے ہیں اور پولیس کو جدید آلات و اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس ہم میں سے ہے پولیس نے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔ رشوت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے