خلیجی ملک سے پشاور آنیوالے شہری کا منکی پاکس ٹیسٹ مثبت آگیا
پشاور ائیرپورٹ پر سامنے آنے والے منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیسز میں سے ایک کیس کا نتیجہ مثبت آگیا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران دونوں مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد دونوں افرادکوبارڈرہیلتھ سروسز عملے نے آئسولیٹ کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں افراد کے نمونے پشاورریفرنس پبلک لیبارٹری خیبرمیڈیکل یونیورسٹی بھیجےگئےتھے ان میں سے ایک کیس پازیٹو آگیا ہے۔ منکی پاکس ٹیسٹ پازیٹو آنے والاشہری پشاور کا رہائشی ہے، متاثرہ شخص کے سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے جب کہ متاثرہ شخص کے کانٹیکٹ ٹریسنگ کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق حالیہ ایمرجنسی کے بعد خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔اس حوالے سے کوآرڈینیٹر صحت ڈاکٹرمختار نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے عوام کو منکی پاکس سے محفوظ رکھنے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنارکھی ہے، تمام ائیرپورٹس پربارڈر ہیلتھ سروسز کا اسٹاف کام کررہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں