آزاد کشمیر ایک ہفتے میں دوسرے سیاسی رہنما سے محروم
ایک ہفتے کے دوران آزاد کشمیر دوسری ہر دلعزیزسیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا۔ سابق وزیر چودھری عزیز کے بعد الحاج سردار گل خنداں بھی چل بسے۔
سردار گل خندان نصف صدی سے آزاد کشمیر کی سیاست میں سرگرم رہے۔وہ نیلم کے سیاسی افق کے ایک درخشاں ستارہ رہے۔
الحاج سردار گل خنداں صاحب کی نماز جنازہ ہفتے کے روزصبح 9 بجے یونیورسٹی کالج گراؤنڈ مظفرآباد میں اور12 بجکر 30 منٹ پرنیو بس سٹینڈ اٹھمقام جبکہ شام 5:30 آبائی علاقے کیل میں اداکی جائے گی۔
سردار گل خنداں مسلم کانفرنس کے سینئر رہنماؤں میں سے ایک تھے انہوں نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان۔ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کے ساتھ اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔
سردار گل خنداں کی وفات پر ضلع نیلم میں ہفتہ 31 اگست کے روز عام تعطیل ہوگی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں