سیکیورٹی فورسز کا کیچ، پنجگور،ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نےگزشتہ رات خفیہ اطلاعات پرکیچ، پنجگور،ژوب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق کارروائیوں میں فائرنگ کےتبادلےمیں 5 دہشتگرد ہلاک ، 3 زخمی  ہوئے،کارروائیاں 26 اگست کے حملوں کے پس منظرمیں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں،منصوبہ سازوں کےمکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہےگا، دہشتگردوں اورسہولت کاروں کوانصاف کے کٹہرےمیں لایاجائےگا۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے