دیربالا :مکان پرتودہ گرنے سے 12 افراد دب کر جاں بحق

 

 

دیربالا میں  پاتراک کے علاقے میدان میں مکان پرتودہ گرنے سے 12 افراد دب گئے۔

پولیس کے مطابق مکان پر تودہ کرنے سے دب کر جاں بحق ہونے والے 12 فراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد،  9 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے