احمدپورشرقیہ : ماں 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

 

ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن کے قریب ماں 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی ۔
افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون بچوں سمیت ریلوے ٹریک کراس کرنے لگی تو گرین لائن ٹرین کی زد میں آگئی، جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ حمیرا ، 2 سالہ علینہ، 6 سالہ اسد کے نام سے ہوئی ہے ۔ خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ خاتون کی دماغی حالت بہتر نہ تھی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے