آزادکشمیر کے سینئر سیاستدان چودھری محمد عزیز انتقال کر گئے

آزاد کشمیر کے سینئر سیاستدان مسلم لیگ کے نائب صدر اور سابق وزیر چودھری محمد عزیز انتقال کرگئے ۔ چودھری محمد عزیز کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے انجینئر محسن عزیز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انجینئر محسن عزیز کے مطابق چودھری عزیز کی نماز جنازہ اسلام آباد میں آج 28 اگست کے روز دن دو بجے آئی ایٹ ون میں پوٹھوہار میٹروسٹیشن اور مغل مارکیٹ کے سامنے کرکٹ سٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں آزاد کشمیر اور راولپنڈی اسلام آباد سے اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ کل جمعرات کے روز دن دو بجے اپنے آبائی علاقے کہوٹہ کے کالج گرائونڈ میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی ۔
چودھری محمدعزیز تعلیم اور تعمیرات عامہ کے وزیر رہے،سینئر وزیرکے طورپرکام کرتے ہوئے قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں،حویلی کو ضلع کادرجہ دلوانے میں چودھری عزیز نے اہم کردار ادا کیا اسی وجہ سے لوگ انہیں فرزند حویلی کے نام سے پکارتے تھے۔ چودھری عزیز آزاد کشمیر کے سب سے بڑے گجر قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی برادری کی ایک نمایاں شخصیت کے طور پر آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ دوسرے علاقوں اور بیرون ممالک میں بھی اپنی کمیوٹی میں کافی اثر و رسوخ رکھتے تھے ۔ ان کے انتقال کی خبر پر دنیا بھر سے ان کے چاہنے والے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے