وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے ملاقات کی،وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے کہا بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا ،ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا ۔
وزیراعظم نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں