بلوچستان: دہشتگرد کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گرد کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ اور قلات میں 8 واقعات کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
مقدمات انسداد دہشت گردی، قتل، اقد ام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیےگئے ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق واقعات کالعدم تنظیم کی جانب سے کیےگئے،کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، جاں بحق افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے سپرد کردی گئیں، ان کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے نادرا سے رجوع کیا گیا ہے، دہشت گردوں کے انگوٹھوں کے نمونے نادرا کو بجھوا دیےگئے ہیں، بعض دہشت گردوں کے جسمانی اعضاء پنجاب فارنزک لیب کو بجھوائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے