آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف دے دیا
آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ریلیف دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف آزاد جموں وکشمیر میں طلبی کے خلاف حکم امنتاع جاری کردیا۔الیکشن کمیشن آف آزاد جموں وکشمیر نے علی امین کو 28بدھ اگست کے روزمظفرآباد طلب کیا تھا ۔۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن آف آزادجموں و کشمیر کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے خلاف منگل کے روز بیرسٹر ہمایوں نواز خان کی وساطت سے عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر سے رجوع کیا۔ جسٹس شاہد بہار نے وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے دائر رٹ کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کوآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ایڈیشنل اڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر راجہ سعید کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی کے پی کو نوٹس ارسال کریں اور عدالتی حکم سے آگاہ بھی کریں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں