عمران سے ملاقات:سہولت فراہمی والوں نے ملک کیلئے مثبت کام کیا: اعظم سواتی
تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے جس نے بھی سہولت فراہم کی وہ پاکستان کے لیے مثبت عمل تھا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماپی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جس نے بھی سہولت فراہم کی وہ پاکستان کے لیے مثبت عمل تھا، یہ پاکستان کے نظام کو بچانے کے لیے مثبت عمل تھا۔
اعظم سواتی نے کہا ہم اس خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہیں کہ جلسہ منسوخ کرنے سے ہمیں کوئی رعایت ملے گی، ہم آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔
تحریک انصاف نے 22 اگست کا اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کر کے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ کسی صورت ملتوی نہیں ہو گا، کچھ بھی ہو جائے جلسہ کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں