قلات :دہشگردوں کی فائرنگ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

بلوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کاسب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے۔
ایس ایس پی قلات کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جس کے بعد علاقہ کلیئرکرنےکا سلسلہ جاری ہے۔ قلات میں قومی شاہراہ اورشہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے