’لگتا ہے آج شہید ہوجائیں گے‘، کچے میں شہید اہلکاروں کی آخری گفتگو
رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی حملے سے چند منٹ قبل کی ویڈیو منظر عام آگئی۔
ویڈیو میں پولیس اہلکار شہید ہونے سے متعلق ہی گفتگو کر رہے ہیں جس دوران ایک پولیس اہلکار ساتھی اہلکار ابرار کو مذاق میں کہہ رہا ہےکہ رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے (آج لگتا ہے شہید ہوجائیں گے)۔
کچے کے ڈاکوئوں کے حملے سے چند منٹ پہلے کی ویڈیو جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی گاڑی کیچڑ میں پھنس گئی، ایک اہلکار رو پڑا، ایک اہلکار نے مذاق میں کہا کہ ہم ویڈیو بنا رہے ہیں، شاید یہ ہمارا آخری وقت ہے، جس پر دوسرے اہلکار نے کہا کیسی منحوس بات کر رہے ہو۔۔!! pic.twitter.com/d2AYGc1zgP
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 23, 2024
پولیس اہلکار آپس میں گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں جہاں ہم رات میں موجود ہیں یہاں دن کو بھی کوئی نہیں آتا۔
ویڈیو میں نظر آنے والا کانسٹیبل ابرار گزشتہ رات شدید زخمی ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کےکچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں