جی سی یونیورسٹی لاہور میں طلبا کے ٹی شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی
جی سی یونیورسٹی لاہور میں لڑکے اور لڑکیوں کے ٹی شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی لگا دی گئی ۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکے اور لڑکیاں ٹی شرٹ اور جیبز نہیں پہن سکتے۔ جی سی یونیورسٹی میں طالبعلموں کو صرف ڈریس شرٹس اور پینٹ پہننے کی اجازت ہو گی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات باحیا کپڑے پہنیں گی اور دوپٹا لینا بھی لازمی ہوگا ۔ ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والے طلبا کے خلاف ایکشن ہوگا ۔ وائس چانسلر جی سی یو ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ طالبات بے ڈھنگے کپڑے پہن کر یونیورسٹی آ جاتی ہیں، جامعات میں ڈسپلن قائم ہونا چاہیے، طالبات کا یونیورسٹی میں ٹی شرٹ اور ٹائٹس پہننا نامناسب ہے۔ لڑکوں کو بھی اچھے کپڑے پہننے چاہیے ۔ ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ میں تنگ نظر نہیں مگر گورنمنٹ کالج کے لیے یہ فیصلہ ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں