ایسا بھی ہوتا ہے ؟ ملتان میں ڈاکو شہری کا لوٹا ہوا موبائل فون واپس کر گئے
ملتان میں سٹریٹ کرمنلز شہری کا لوٹا ہوا موبائل فون واپس کر گئے ۔ملتان کی شالیمار کالونی میں موٹر سائیکل سوار دو اسٹریٹ کرمنلز نے موٹر سائیکل سوار شہری کو روکا ، نقدی اور موبائل فون لیا ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق کرمنلز نے شہری کی تلاشی بھی ، جس کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوئے اور جانے لگے تو شہری نے موبائل فون واپس کرنے کا کہا ۔ ملزم شہری کا فون واپس کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق شہری کی طرف سے تین روز قبل واردات کی درخواست ملی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد دونوں کرمنلز کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں