ان کا ارادہ ہی نہیں کہ عمران کو باہر نکالیں،علیمہ خان جلسہ ملتوی کرنے پر برس پڑیں
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر الزام لگایا ہےکہ کسی کا ارادہ ہی نہیں کہ عمران خان کو جیل سے باہر نکالا جائے۔
سوشل میڈیا پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کسی پی ٹی آئی رہنما سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنے پر ناراضی کا اظہار کر رہی ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ان میں سےکسی کا ارادہ ہی نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کوباہرنکالا جائے۔
علیمہ خان کے مطابق ان کو اسٹیبلشمنٹ نے ہی بھیجا ہے، اعظم سواتی صبح ساڑھے 7 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں گئے؟ یہ ایک سوال ہے، اعظم سواتی کو کس نے بھیجا تاکہ بانی پی ٹی آئی کوکہہ سکیں کہ ہم جلسہ ملتوی کر رہےہیں، ہمیں آپ کے نام پر جلسہ ملتوی کرنا ہے، اعظم سواتی صبح ملنے کےلیےگئےکیسے؟ انہیں اجازت کیسے مل گئی؟
علیمہ خان نے کہا کہ وہ کئی بار کہہ چکی ہیں کہ یہ جیل میں بیٹھے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کیوں رہے ہیں، پارٹی کے چیئرمین توباہربیٹھےہوئے ہیں، جب ان کا دل کرتا ہے تو فیصلے تویہ خود کرتے ہیں لیکن عمران خان کو نکالنے کی بات آتی ہے تویہ اس سے پوچھنے بیٹھ جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں