مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام:اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
مذہبی منافرت پھیلانےکے الزام میں عدالت نے اینکرپرسن اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
اوریا مقبول جان کے خلاف سائبر کرائم مقدمے کا معاملے میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اوریامقبول جان کے جسمانی ریمانڈکی استدعا کی تھی۔
یارد رہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو آج گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا تھا کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت اور اداروں کے خلاف باتوں پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں