ایران میں پاکستانی بس حادثےکی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں بس کو بے قابو ہو کر ایک عمارت سے ٹکراتے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ 16 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔یزدکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کے مطابق تمام مسافر لاڑکانہ کے ایک ٹور آپریٹر کے ذریعے ایران گئے تھے، حادثے کے بعد سے ٹور آپریٹرکا دفتر بند ہے۔لواحقین نے حکومت سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر پاکستان لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے میتیں جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ۔ حادثےکی وجہ بس کی اوورسپیڈنگ اور بریک فیل ہونا تھا ، اوور سپیڈنگ کی وجہ سے بس ایک سکول کی دیوار سے ٹکرائی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں