کراچی:پاکستان مخالف نعرے لگانے والے ہوٹل ملازم کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان مخالف نعرے لگانے والے ہوٹل ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
عوامی کالونی پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی کہ نعرے لگانے والے کا نام احمد اللہ ہے جو کہ 13 اگست کو کورنگی 4 نمبر موبائل مارکیٹ کے قریب رات کے کسی پہر پاکستان مخالف نعرے لگا بازی کر رہا تھا اور وہ ماشا اللہ غریب نواز ہوٹل کورنگی 4 نمبر کا ملازم ہے۔
اطلاع ملنے پر مدعی مقدمہ سب انسپکٹر حاضر رحمن مذکورہ ہوٹل پر 16 اگست کی شب پہنچا اور ہوٹل کے عملے سے معلومات حاصل کیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ ملازم دو تین روز سے بغیر کچھ بتائے یہاں سے فرار ہے اور اس کے بارے میں انہیں کچھ نہیں پتا۔مدعی مقدمہ نے پاکستان مخالف نعرے لگانے کے الزام میں احمد اللہ ولد زکریا مقدمہ نمبر 579 سال 2024 بجرم دفعہ 123 اے کے تحت درج کر کے ویڈیو یو ایس بی میں ثبوت کے طور پر محفوظ کرلی اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والا فرار ملزم افغان باشندہ ہے، جسے پولیس تلاش کرنے میں مصروف ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں