وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ، اہم فیصلے متوقع

ریاض (نور الحسن )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے سعودی شاہی دیوان قصر یمامہ پہنچے۔ جہاں سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے ان استقبال کیا۔

شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔

قبل ازیں کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا

وزیراعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان کا طیارہ جونہی سعودی عرب کی فضا میں پہنچا تو سعودی عرب کے جنگی طیاروں سے اسے حصار میں لے لیا، اور خصوصی استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے