بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، اگلی بارسکور 6 صفر نہیں 60 صفر ہوگا: ائیر وائس مارشل
ائیر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا ہے آپریشن بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، لیکن اگلی بار اسکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ 60 صفر ہو گا۔
کراچی میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شہریارخان کا کہنا تھا مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان کے لیے اعزاز ہے، 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ہم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔
ان کا کہنا تھا ہم ہر محاذ پر تیار کھڑے ہیں، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی، پاک فضائیہ عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے، پاک فضائیہ نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا، ہمیں فخر ہےکہ پاک فضائیہ جنگ کے علاوہ امن کے وقت میں بھی پیش پیش ہوتی ہے۔
ائیر وائس مارشل کا کہنا تھا آپریشن بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی جدت نے پاک فضائیہ کو دنیا میں منوایا، اگلی بار اسکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ 60 صفر ہو گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں