وفاقی وزیرچودہری سالک حسین نے بہترین کارکردگی پر سینئر صحافی اشتیاق ہمدانی کو ایوارڈ سے نوازا
وفاقی وزیر پاکستان برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین نے روس میں مقیم معروف صحافی اور چیف ایڈیٹر صدائے روس سید اشتیاق ہمدانی کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔
یہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں سید اشتیاق ہمدانی کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ شیلڈ وصول کرتے ہوئے سید اشتیاق ہمدانی نے چوہدری سالک حسین سے کہا کہ وہ روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔
وفاقی وزیر نے اس درخواست کو نہ صرف خوش دلی سے سنا بلکہ تقریب کے بعد تفصیلی ملاقات کے لیے وقت بھی دیا۔وفاقی وزیر نے اشتیاق ہمدانی کو ظہرانے پر مدعو کیا، جہاں روس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس ملاقات کے دوران سید اشتیاق ہمدانی نے چوہدری سالک حسین کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے خوشی سے قبول کر لی۔سید اشتیاق ہمدانی نے اس عزت افزائی پر ورکر ویلفیئر فاؤنڈیشن اور وفاقی وزارت کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع کو اپنی صحافتی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں