9 مئی کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا کہ شاہ ریز پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا ہے، شاہ ریز کے خلاف ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
اس موقع پرسرکاری وکیل نے شاہ ریز کی درخواست ضمانت مسترد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بیان حلفی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ بعد ازاں عدالت نے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں