پنجاب میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر پابندی عائد

 حکومت پنجاب نے جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی۔صوبائی حکومت نے جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ایندھن سمیت جنگلات کی ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے،  جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔حکومت نے  جنگلات اور جنگلی حیات کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عمل درآمد یقنی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے