اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور مرکزافغانستان کےجنوب مشرق میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔

یکم ستمبر کی شب زلزلہ کے باعث افغانستان میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔اس دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے