کراچی سے لاہور پاکستان کی پہلی بلٹ چلانے کی تیاری مگر کب ۔۔!!
پاکستان ریلوے نے ملک کی پہلی بُلٹ ٹرین کا منصوبہ پیش کر دیا ہے جو لاہور سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔
اس منصوبے کے تحت 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن تعمیر کی جائے گی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 20 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔
یہ منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر کے ایم ایل-1 اپ گریڈ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔بُلٹ ٹرینیں زیادہ سے زیادہ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔اہم سٹاپس میں حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال شامل ہوں گے۔
منصوبے کو چین کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا، جس میں چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن بھی شامل ہوگی۔ منصوبے کے تحت نئی ڈبل ٹریکس، جدید سگنلنگ سسٹم، اور نئے پلوں کی تعمیر شامل ہیں۔منصوبے کے دوران اور تکمیل کے بعد ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا اور مال بردار ٹرینوں کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد تک پہنچ جائے گا۔سڑکوں پر انحصار کم ہونے سے سالانہ ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے اربوں ڈالر کی بچت ہوگی۔
رواں سال کے اوائل میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور-راولپنڈی بُلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری بھی دی تھی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت صرف ڈھائی گھنٹے رہ جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں