9 مئی حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا

فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دوران رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور زین قریشی کو بری کر دیا جبکہ اسماعیل سیلا کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔ اسی مقدمے میں عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

خصوصی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجموعی طور پر 109 ملزمان میں سے 75 کو مختلف سزائیں سنائیں جبکہ 34 ملزمان کو بری قرار دے دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے