35 کروڑ 50 لاکھ کا سکینڈل: سرکاری ملکیتی اداروں کے جائزے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے گورننس فریم ورک میں اصلاحات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
9 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ کریں گے اور کمیٹی کو 3 ہفتوں کے اندر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ اقدام دی نیوز کی خبر کے بعد کیا گیا ہے جس میں انکشاف ہوا تھا کہ ایک سرکاری ملکیتی ادارے کے سی ای او نے 32 ماہ میں 35 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فوائد حاصل کیے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے 15 اگست کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو ایس او ایز کے بورڈز کی تقرری اور گورننس کے عمل کا جائزہ لے کر اس کو شفاف اور مؤثر بنانے کا کام سونپا گیا ہے تاکہ اختیارات کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں