نئی دہلی میں شدید بارش، درخت چلتی ٹریفک پر آگرا، ایک شخص ہلاک
دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سڑکیں زیرآب آگئیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ کالکاجی روڈ پر نیم کا ایک گھنا درخت موجود تھا جو شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث جڑ سے اکھڑ کر ٹریفک پر گرگیا۔
درخت گرنے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر بارش کا پانی موجود ہے اور سست رفتار میں ٹریفک گزر رہا تھا کہ اچانک نیم کا درخت گاڑیوں پر آگرا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق درخت گرنے کے واقعے میں موٹر سائیکل سوار شہری ہلاک ہوا جس کی شناخت 50 سالہ سدھیر کمار کے نام سے ہوئی جبکہ اس کی بیٹی حادثے میں زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں