سندھ میں بارش کا امکان، کراچی میں بھی اچھے سپیل کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔مون سون کا سسٹم 17 اگست کی رات بھارتی گجرات کے راستے سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت  18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

حکام محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 18 سے 23 اگست کے دوران کراچی میں بھی بارش کے ایک سے 2 اچھے سپیل آسکتے ہیں، جس کے سبب شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے