9 مئی مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کے لئے مقرر
سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف کی 9 مئی ضمانت کی اپیلوں کی سماعت کے لیے 12 اگست کو 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہیں۔
رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے اور بانی تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں