2018 کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی، غلطی کی، اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کا کہنا ہے کہ 2018 کی حکومت ہمیں نہیں لینی چاہیے تھی، حکومت لے کر غلطی کی تھی۔

اسد قیصر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنا نمائندہ چنیں اور میں سمجھتا ہوں کہ 2018 کی حکومت لے کر ہم نے غلطی کی کیونکہ اتحادی ہمارے ساتھ تھے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی  کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی مسلسل کہتے رہے ہیں کہ 2018 کی حکومت قبول کر کے غلطی کی کیونکہ اتحادیوں کے ساتھ ہر وقت سمجھوتہ کرنا پڑا اور ہم ایجنڈا پر عمل نہیں کر سکے۔

2018 میں پی ٹی آئی نے انتخابات جیتے لیکن حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے الزام لگایا کہ یہ جیت فوجی حمایت کی مرہونِ منت تھی جس نے کُھل کر عمران خان کی مدد کی جبکہ فوج نے ان الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے اور کبھی بھی کسی مخصوص جماعت کو سپورٹ نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے