جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بینچ مختلف الیکشن کیسز پر کل سماعت کرے گا

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ جمعے کو مختلف الیکشن کیسز پر سماعت کرے گا۔تین رکنی  بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ماں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔

عقیل اسلم کی پی پی 182 الیکشن دھاندلی کیس سے متعلق دائر درخواست، محمدرفیق اورعلی عمران کی حلقہ بندیوں سے متعلق تنازع پر الگ الگ درخواستوں، سربلندخان اور صالح بھوتانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الگ الگ درخواستوں، غضنفر رسول اور میجر ریٹائرڈ فیصل عزیز کی کاغذات نامزدگی کی نا منظوری کے خلاف الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

ملک اشرف خان نےفارم 47 کے تحت انتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ محمد شہباز کی دوہری شہریت سے متعلق انتخابی تنازع پر دائر درخواست پر بھی سماعت جمعرات کو ہی ہوگی۔الغرض انتخابات سے متعلق مجموعی طور پر 10 درخواستوں پر سماعت صبح 9 بجے ہو گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے