کفایت شعاری کے دعوؤں کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کا خرچہ بڑھ گیا
اخراجات میں کمی کے دعوؤں اور کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کا خرچہ تقریباً 14 فیصد بڑھ گیا۔
حکومتی امور چلانےکے اخراجات حکومتی ہدف اورنظرثانی تخمینے سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں۔وفاقی وزارتوں ، ڈویژنز اور اداروں کے روز مرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اور انتظامی سمیت دیگر خرچوں پر مشتمل وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ ایک مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کو چلانےکے اخراجات 108 ارب روپے اضافے کے ساتھ 892 ارب روپے پر پہنچ گئےجو مالی سال 24-2023 میں 784 ارب روپے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں