اینٹی پاکستان صحافیوں سے روابط پر بیرسٹر گوہر کا رئوف حسن کا دفاع
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ رؤف حسن نے جو بھی رابطے رکھے وہ نارمل ہے، کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ رؤف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں، آرٹیکلز لکھتے رہے ہیں، صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ رہتا ہے، رؤف حسن نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔
ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ ایک طاقتور ادارے نے اپنے گھر سے احتساب شروع کیا ہے باقی ادارے بھی کریں۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں سینیٹر طلال چودھری کا کہنا تھا کہ خوداحتسابی کا عمل ہرادارے کوکرنا چاہیے ، رؤف حسن غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ رابطے میں تھے ، رؤف حسن اینٹی پاکستان صحافیوں کوحساس مواد دے رہے تھے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسی وقت کئی جج صاحبان پلان کے مطابق فیصلے کر رہے تھے ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثارجھوٹ بول رہے ہیں،سی پیک کے دوران جان بوجھ کردھرنے دیئے گئے ، اس وقت ثاقب نثار نے ایسے فیصلے دیے جنہوں نے پاکستان کواس نہج تک پہنچایا۔پی ٹی آئی کے چارسالوں میں ہمسایہ ممالک کوناراض کیا گیا، رؤف حسن اور کورٹ مارشل کی باتیں ناکافی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ رؤف حسن اکیلے آدمی نہیں تھے یہ ایک پورا پلان تھا، ان کے تانے بانے بانی پی ٹی آئی سے ملتے ہیں، احتساب ہرادارے کو کرنا ہو گا ورنہ حکومت کو کارروائی کرنی پڑے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں