پائلٹ انجن پر فائرنگ ہوئی ،جعفر ایکسپریس پر حملہ نہیں ہوا: ترجمان

ترجمان ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی خبروں کی تردید کردی۔ جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرین کی روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے،  آج صبح 10 بجے نگرانی کے لیے بھیجےگئے پائلٹ انجن پر3 گولیاں چلائی گئی تھیں۔ترجمان ریلویز کا بتانا ہے کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور تمام مسافرمحفوظ ہیں۔

ترجمان ریلویز کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس پرٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے اور  پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا۔ترجمان نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے