سوات : فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں
سوات کے مختلف علاقوں کبل، کانجو، مٹہ اور بحرین میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
ریلیاں علاقہ عمائدین اور عوام کی جانب سے نکالی گئیں، جن میں سینکڑوں افراد نے پاکستان کا جھنڈا تھامے شرکت کی۔شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پاک فوج کے حق میں اور فتنہ الخوارج کے خلاف بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
ریلی کے شرکاء نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فتنہ الخوارج کی ہماری زمین پر کوئی گنجائش نہیں۔اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں