اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے قیدیوں کا انتقال، سپرنٹنڈنٹ نے دعویٰ مسترد کردیا

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے 10 قیدیوں کے انتقال کر جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

قاسم خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے 10 قیدی انتقال کر چکے ہیں، خدشہ ہے ان کے والد بھی اس بیماری سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں معمول کے مطابق قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے، کوئی قیدی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے