حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 افراد گرفتار، 75 لاکھ روپے برآمد، ایف آئی اے
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بلوچستان زون میں بڑی کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار افراد میں وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود شامل ہیں جنہیں کوئٹہ اور گوادر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 75 لاکھ 90 ہزار روپے نقد، چیک بکس، موبائل فونز اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی میں ملوث تھے اور برآمد شدہ کرنسی کے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں