اسلام آباد ماڈل جیل سیکٹر ایچ 16 فعال، پولیس نفری فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ماڈل جیل سیکٹر ایچ 16 فعال  کردی گئی۔ماڈل جیل پر پولیس نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پرماڈل جیل میں پولیس تعیناتی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

سکیورٹی، آپریشنز اورلاجسٹکس ڈویژن کونفری فراہم کرنے کی ہدایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ افسران کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پرمخصوص شرائط کے تحت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں نامزد اہلکاروں کی عمر 50 سال سے کم ہونا لازمی قرار دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف جسمانی وذہنی طورپرصحت مند اہلکارتعینات ہوں گے، محکمانہ سزایافتہ اہلکار تعیناتی کیلئے اہل نہیں ہوں گے اور کم ازکم 3 سال سروس مکمل کرنے والے اہلکارشامل کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے