سیلاب سےمتاثرہ بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ سیلاب سےمتاثرہ بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال کر دی گئی ہے۔ 

ترجمان جی بی حکومت نے کہا کہ شاہراہ بابوسر کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے لیکن مسافر محتاط انداز اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

فیض اللہ فراق نے کہا کہ بابوسر پر سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے، شاہراہ بابوسر پر 15 کے قریب سیاح ریلوں میں بہہ گئے تھے، نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کےاہلخانہ سمیت دیگرلاپتا سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق چلاس تھک نالے میں سیلاب سے 10افرادجاں بحق ہوگئے تھے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ریسکیو و سرچ آپریشن میں مزید تیزی کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے