دیامرسیلاب میں خاتون اینکر فیملی سمیت لاپتہ، تلاش جاری

دیامرسیلاب میں خیبر ٹی وی کی اینکر شبانہ فیملی سمیت لاپتہ ہوگئیں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق دیامرسیلاب میں ایک اور فیملی کےلاپتا ہونےکی اطلاع ہے اور لاپتا ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ شبانہ لیاقت نجی ٹی چینل میں اینکر ہیں اور چینل انتظامیہ نے لاپتا ہونے کا کہہ کر رابطہ کیا۔ترجمان کے مطابق شاہراہ بابوسرپرنجی ٹی وی چینل کی اینکرپرسن کا پرس مل گیا اور یہ پرس تھک بابوسر کے مقامی رضاکار کو ملا ہےجس میں خاتون کا شناختی کارڈ موجود ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتا سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور رضاکاروں کو سراغ رساں کتوں اورڈرونز کی مدد بھی حاصل ہے  جبکہ  پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ، پاک فوج اور جی بی اسکاؤٹس سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق خیبر ٹی وی اسلام آباد سینٹر کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت گلگت بلتستان میں سیلاب کے دوران اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت لاپتہ ہوگئیں اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ٹی وی چینل کا ہے کہ متاثرہ فیملی یکم جولائی کو اپنے شوہر اور چار بچوں کے ساتھ سیر کے لیے گلگت بلتستان گئی تھیں اور  سکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسر ٹاپ پر پہنچ کر ان کے اور ان کے شوہر کے نمبر بند ہو گئے، اب تک ان کی کوئی خبر نہیں ملی اور نہ ہی ان کا موبائل فون ملا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے