شکارپور:ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں
شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکا گاؤں ہمایوں کے قریب ہوا، دھماکے سے راولپنڈی سےکوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک بحال کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں