پنجاب میں میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب سب سے زیادہ کہاں رہا؟
پنجاب کے مختلف شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار شریک ہوئے جس میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔
ڈیرہ غازی خان میں 91 ہزار 180 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جس میں سے 74 ہزار 180 امیدوار پاس ہوئے جبکہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 81 فیصد رہا۔
اس کے علاوہ سرگودھا میں 93 ہزار 582 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور 69 ہزار 72 امیدوار کامیاب رہے، یوں طالب علموں کی کامیابی کا تناسب 73 فیصد رہا۔
دوسری جانب لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان میں 2 لاکھ 54 ہزار 12 امیدواروں نے امتحان دیا، جس میں سے ایک لاکھ 65 ہزار 312 امیدوارکامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔لاہور میں سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.08 فیصد اور آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 52.87 فیصد رہا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں