وزیراعلیٰ کے پی اور سپیکر نےگورنرہاؤس میں ارکان کی حلف برداری چیلنج کردی

  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کو چیلنج کردیا۔ 

 وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور اور سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر کے پی، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشان دہی پرسپیکر نےاجلاس ملتوی کیا، سپیکر صوبائی اسمبلی نے اراکین سےحلف لینے سےانکار نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپیکر نےاجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا، گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین ہے،  آئین کا آرٹیکل 65 اراکین اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاؤس میں لینے کا کہتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 255(2) کےتحت اختیارات ہیں، انتظامی طور  پر وہ اس کو نہیں دیکھ سکتے، چیف جسٹس نےگورنر کو حلف کیلئے نامزد کیا مگر ہمیں سننےکا موقع نہیں دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے