ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث مزید 13 افراد جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 216 ہوگئیں

حالیہ مون سون بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد 26 جون سے 20 جولائی تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 216 ہوگئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 افراد پنجاب اور ایک خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوا جن میں 4 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایاکہ پنجاب میں سب سے زیادہ 135 اموات، خیبر پختونخوا میں 42، سندھ میں 21، بلوچستان میں 16 جبکہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ، ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔اب تک بارشوں سےجاں بحق افراد میں 75 مرد، 40 خواتین اور 101 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 افراد زخمی ہوئی اور اب تک مجموعی طور پر 582 افراد زخمی ہوچکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 16، گلگت میں 3 اور آزاد جموں کشمیر میں ایک شہری زخمی ہوا۔زخمی ہونے والوں میں 227 مرد، 163 خواتین اور 192 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ تر اموات گھر گرنے، سیلاب، بجلی گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ڈوبنے سے ہوئیں،   26 جون سے 20 جولائی تک 779 گھر تباہ اور 195 جانور ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے