وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر کابل پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر کابل پہنچے تو افغان وزیر داخلہ مولوی محمد نبی عمری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورہ کابل کے موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی محمد صادق اور سیکریٹری داخلہ بھی ہیں۔

وزیرداخلہ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی جن کے دوران  دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور تعاون پر بات چیت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے