کے پی اسمبلی:مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان نے حلف اٹھالیا

خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان کی حلف برداری گورنر ہائوس میں کرانے کافیصلہ سپیکر صوبائی اسمبلی کی طرف سے اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے کے بعد کیا گیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے حلف لئے بغیر اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے کے بعد عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا کو حلف برداری کے لئے نامزد کیا۔

رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائی گئی درخواست کے پی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر کے پی اسمبلی میں منتخب ارکان سے حلف نہیں لیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں۔

اب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اپوزیشن کی درخواست پر مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو نامزد کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے