پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل 20 جولائی سے شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  پنجاب نےمون سون بارشوں کے چوتھے سپیل کا الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے نے 20 سے 25 جولائی تک بیشتر  اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور  بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اےکے مطابق راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، جہلم، سرگودھا اور میانوالی میں بھی تیز بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے 18سے 23 جولائی تک ملتان، ڈیرہ،غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے